جھوٹی کال ریسکیو ون فائیو کی دوڑیں لگ گئیں

بہنوئی نے تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ،طاہرہ نامی لڑکی کا پولیس کو بیان

جمعرات 21 اپریل 2016 15:22

جھوٹی کال ریسکیو ون فائیو کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) ریسکیو 15 پر جھوٹی کال نے وفاقی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں ۔ جائے وقوعہ پر جھوٹ ثابت ہونے کے باوجود پولیس خاموش واپس لوٹ آئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھنہ ڈاک کی طاہرہ نامی لڑکی نے ون فائیو پر کال کی ان کے بہنوئی نے ان کی بہن پر تیزاب پھینک دیا ہے جس سے وہ برے طریقہ سے جھلس گئی ہے تھانہ کورال کے ایس ایچ او چودھری عبدالمجید دس دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پہنچے تو کوئی تیزاب کا واقعہ پیش نہ آیا طاہرہ نامی لڑکی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے بہنوئی نے واش روم میں پڑے تیزاب کو ہم پر پھینکنے کی دھمکی دی تھی جس پر انہوں نے کال کی ہے ،پولیس لڑکی کے بہنوئی کیخلاف بغیر کارروائی کے خاموشی سے واپس آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :