پسرور،پولیس کی کارروائی ، اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث ڈبل شاہ کا قریبی عزیز گرفتار

جمعرات 21 اپریل 2016 15:19

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) تھانہ سٹی پولیس کی نوسر بازوں کے خلاف کاروائی دوران کاروائی اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث ڈبل شاہ کا قریبی عزیز کروڑوں کے فراڈ میں گرفتار، ملزم نے مسلم لیگ ن کے سابق سٹی صدر اور سابق کونسلر محمد رفیق سے کروڑوں کا فراڈ کیا تھا مقدمہ درج ملزم حوالات میں بند واقعات کے مطابق قلعہ احمد آباد کے رہائشی محمد اصغر عرف شامے شاہ نے سیزن 2012کے دوران محمد رفیق سے 4057من چاول الے کر اس کو جعلی چیک دے دیئے جو کہ بینک میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکے ملزم نے چاول لے کر اپنی رائس ملز قلعہ احمد آباد میں بطور امانٹ رکھا جس کی مالیت ایک کروڑ11لاکھ سے زیادہ بنتی ہے اور کہا کہ میں آپ کو اس کے پیسے ادا کر دوں گا نہ ہی اس نے پیسے ادا کیے اور نہ ہی چاول واپس کئیے اس پر تھانہ سٹی پولیس نے محمد رفیق کی معدیت میں ملزم کے خلاف نوسر بازی دھوکادہی اور فراد کا مقدمہ درج کر کے ملزم کوقلعہ احمد سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے پولیس نے تفیتش شروع کر دی ہے ملزم کی گرفتاری کا سن کر متاثرین نے تھانہ سٹی میں رابطے شروع کر دئیے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ملزم شامے شاہ آج سے چند سال قبل لوگوں کورقم ڈبل کر کے دینے پر اربوں کے فراڈ میں ملوث ڈبل شاہ کا قریبی عزیز ہے اورملزم خود بھی کروڑوں کے فراڈ میں ملوث بتایا جاتا ہییاد رہے کہ ملز شامے شاہ نے لاہورمیں بھی چینی کا کاروبار کرنے کا جھنسہا دے کر خواجہ جمشید اور غفور حسین سے بھی کروڑوں کا فراڈ کر چکاہے جس کے ان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں ملزم کے خلاف اس وقت بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں نوسر بازی اور فراڈ کے درجنوں مقدمات درج ہیں اور کئی مقدمات میں ملزم شامے شاہ اشہتاری ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :