پسرور،مسلح افراد نے نوجوان کو اغواء کر کے کروڑوں روپے مالیت کی پانچ ایکڑ زمین اپنے نام کروا لی

جمعرات 21 اپریل 2016 15:19

پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) پسرور کے نواحی گاؤں بدھیاں میں چار مسلح افراد نے اپنے ہی گاؤں کے نوجوان لڑکے کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے ایک ماہ پانچ دن کمرے میں بند کر کے اس کی کروڑوں روپے مالیت کی پانچ ایکڑ زرعی زمین اپنے نام کروا لی اور رقم بھی ادا نہ کی اوراپنے آپ کو چھپیانے کے لئیے نوجوان کا پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک لے جا کر فروخت کرنے لگے تھانہ صدر پویس میں ملزمان کے خلاف فراڈ اور اغوا کا مقدمہ درج ایف ائی ار کے مطابق بدھیاں کے رہائشی چار مسلح افراد محمد قاسم علی۔

محمد احمد ۔افتخار احمد ۔

(جاری ہے)

اور بلال احمد نے اسلحہ کے زور پر 5/12/15کو شام چار بجے محمد سلیمان ولد محمد اسحاق کو گھر سے اغوا کر کے کسی نا معلوم مکان میں لے جا کر بند کر دیا اور وہاں پر سلیمان کو ایک ماہ پانچ دن تک یرغمال بنائے رکھا اور اسی دوران ملزمان نے سلیمان سے زبردستی اسلحہ کے زور پر اس کی کروڑوں روپے کی جائیداد پانچ ایکڑ زرعی زمین کی رجسٹری اور انتقال کروا لیا اور نوجوان سے کاغزات پر زبردستی سائن کروا کر تمام جائیداد اپنے نام کروا لی اور اس فراڈ کو چھپیانے کے لئیے سلیمان کو سیالکوٹ لے جا کر ملزمان نے اس کو بیرون ملک فروخت کرنے کے لیئے اس کا پا سپورٹ بنوا دیاتھانہ صدر پولیس نے سلیمان کی معدیت میں ملزمان کے خلاف اغوا اور فراڈ کا مقدمہ نمبری 17/16درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے مدعی مقدمہ سلیمان کے مطابق تفتیشی افسر اے ایس آئی خالق نے میرا جینا حرام کر دیا ہے وہ مجھ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ تم ملزمان سے صلح کر لو ورانہ میں ملزمان کا چالان کر کے ان کو جیل بیھج دوں گا اور تھمہارے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا مدعی مقدمہ سلیمان نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کے لیئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مجھے ملزمان سے میری لوٹی ہوئی کروڑوں کی جائیداد واپس دلایں اور ملزمان مجھے حوالات سے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر تم نے صلح نہ کی تو باہر آ کر تھمیں خاندان سمیت قتل کر دیں گے مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔