جڑواں شہروں سمیت متعدد علاقو ں میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 21 اپریل 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ،فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کوئٹہ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویڑن میں تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔جمعہ کے روز بھی مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ،فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں 22 اپریل سے 25 اپریل کے دوران موسم گرم رہے گا، جمعہ سے اتوار کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویڑن اور پاراچنار میں ایک دو مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے یگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا.سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: پارا چنار 30، پٹن، دروش02 اور کوہاٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کییگئیسب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44، شہید بینظیر آباد 42، چھور، میٹھی 41، میرپورخاص، پڈعیدن 40، سبی، لاڑکانہ، جیکب آباد، بدین،لسبیلا،کوٹ ادو، سکھر اور حیدرآباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :