حکومت کے اقدامات سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے‘ خلیل طاہر سندھو

جمعرات 21 اپریل 2016 15:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ معیشت ملکی ترقی میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ معیشت کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی کے نئے راستے کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی ایک مسلسل عمل ہے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہر پاکستانی کو تعلیم، تجارت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنا کردار ادا کرناہوگا۔