آسکر پسٹوریس نے گرل فرینڈ کو مارنے سے قبل ان پر کرکٹ بیٹ سے حملہ کیا،انکشاف

جمعرات 21 اپریل 2016 14:52

آسکر پسٹوریس نے گرل فرینڈ کو مارنے سے قبل ان پر کرکٹ بیٹ سے حملہ کیا،انکشاف

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اپریل 2016ء ) تازہ ترین فورینزک معائنوں سے انکشاف ہوا ہے کہ سابق جنوبی افریقی ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس نے اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے سے قبل ان پر کرکٹ بیٹ سے حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

کیلون اور تھامس مولیٹ نامی دو بھائیوں کی تازہ ترین کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 29سالہ جنوبی افریقی ایتھلیٹ نے 14فروری 2013ء کو اپنی 30سالہ گرل فرینڈ ریوا پر نائن ایم ایم پستول سے 4فائر کرنے سے پہلے ان پر کرکٹ بیٹ سے حملہ کیا تھا جس کے نشانات ریوا کی کمر اور بلے پر موجود تھے۔

پسٹوریس نے اپنے خلا ف مقدمے کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے ریوا کو گھر میں گھسنے والا کوئی چور سمجھ کر باتھ روم کے بند دروازے کے اندر 4فائر کیے تاہم جیسے ہی انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ ان کی گرل فرینڈ ہیں تو انہوں نے فوری طور پر کرکٹ بیٹ سے باتھ روم کا دروازہ توڑڈالا۔

متعلقہ عنوان :