کراچی ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق ‘ ڈرائیور موقع سے فرار

جمعرات 21 اپریل 2016 14:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)صوبائی دارالحکومت کراچی ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حادثہ منگھو پیر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا تاہم واقعہ کے بعد ایک گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔