لاہور کے علاقہ گلبرگ میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک فیکٹری کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔وقت کے ساتھ ساتھ آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے فائر بریگیڈ حکام کو آگ لگنے کے واقعہ سے متعلق آگاہ کیا ہے تاہم تاحال کوئی بھی جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکا۔ گودام میں آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق بھی تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی البتہ گودام سے آگ لگنے کے باعث دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے ہوئے دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :