یمن میں قیام امن کے لیے خلیج تعاون کونسل کا تیار کردہ فریم ورک ہی قابل قبول ہوگا۔صحارا کے معاملے میں سعودی عرب مراکش کے موقف کی حمایت جاری رکھے گی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 14:09

یمن میں قیام امن کے لیے خلیج تعاون کونسل کا تیار کردہ فریم ورک ہی قابل ..

الریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اپریل۔2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مراکش کے حکومت کو یقین دلایا ہے کہ صحارا کے معاملے میں سعودی عرب مراکش کے موقف کی حمایت جاری رکھے گی۔ مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے تفصیلی ملاقات کی۔ مراکش اور سعودی عرب سربراہ کانفرنس کے موقع پر دونوں ملکوں کی سرکردہ قیادت موجود تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ تمام خلیجی ممالک مراکش کے ساتھ ہیں بالخصوص صحاریٰ کے تنازع میں رباط کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی تجارت میں اضافے اور دیگرعلاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا کہ ان کا ملک شام اور یمن جیسے تنازعات کا فوری حل چاہتا ہے۔

یمن میں قیام امن کے لیے خلیج تعاون کونسل کا تیار کردہ فریم ورک ہی قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مراکش کی مادی اور معنوی مدد جاری رکھے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا۔ مراکشی فرمانروا نے خلیجی ممالک کے ساتھ دوطرفہ آزادانہ تجارت کے فروغ پر بھی زور دیا۔

شاہ محمد ششم کا کہنا تھا کہ مراکش اور خلیجی ممالک ایک ہی جیسے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں۔ ہم سب کو امن وامان کے حوالے سے ایک ہی جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔ خلیجی ممالک کا امن مراکش کے امن کے مترادف ہے۔بعد ازاں سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر اور ان کے مراکشی ہم منصب صلاح الدین مزوار نے ریاض میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل مراکش کی جانب سے صحاریٰ کے علاقے میں داخلی خود مختاری کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراکش کے وزیرخارجہ نے خلیج تعاون کونسل کی طرز پر تمام عرب ممالک کی مشترکہ یونین قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام عرب ممالک کو ایسا ہی ایک فورم تشکیل دینا چاہیے جس میں تمام عرب ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے۔

قبل ازیں مراکش‘ سعودی عرب سربراہ کانفرنس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، نایب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، خلیج تعاون کونسل کے رہنما، مراکش کے شاہ محمد ششم سمیت دیگر رہ نماو¿ں نے شرکت کی۔ مراکشی فرمانروا کل بدھ کو ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے خلیجی ممالک کی مشترکہ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ شاہ محمد ششم ایک ایسے وقت میں سعودی عرب پہنچے ہیں جب امریکی صدر باراک اوباما بھی ریاض میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :