سرجیو اگویرو انگلش پریمیئر لیگ میں 100 گول کرنے والے 25ویں کھلاڑی بن گئے

جمعرات 21 اپریل 2016 14:08

سرجیو اگویرو انگلش پریمیئر لیگ میں 100 گول کرنے والے 25ویں کھلاڑی بن گئے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اپریل 2016ء ) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹرسٹی اور نیوکاسل یونائیٹڈ کا میچ 1-1سے برابر ، سرجیو اگویرو ایونٹ کی تاریخ میں 100 گول کرنے والے 25ویں کھلاڑی بن گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سینٹ جیمز پارک ، نیوکاسل میں کھیلے گئے میچ کے 14ویں منٹ میں مانچسٹرسٹی کی جانب سے الیگزینڈر کولوروو کے پاس پر ارجنٹائنی سٹار کھلاڑی سرجیو اگویرو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلانے کے ساتھ ساتھ انگلش پریمیئر لیگ میں 100 گول کرنے والوں کی فہرست میں 25واں نمبر بھی حاصل کرلیا ۔ اگویرو نے یہ کارنامہ 147 میچز کھیل کر انجام دیا ہے ۔