صدر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لوہار گلی نعیمہ شاہین نے ادارے کا چارج سنبھالنے کے بعد داخلہ مہم کا آغاز

جمعرات 21 اپریل 2016 13:55

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)صدر معلمہ گورنمنٹ گرلزہا ئی سکول لوہار گلی نعیمہ شاہین نے ادارے کا چارج سنبھالنے کے بعد داخلہ مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔جس کی وجہ سے کئی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طالبات سکول میں داخلہ کیلئے آنا شروع ہوگئی ہیں ۔کیونکہ ادارہ میں پہلے انگلش میڈیم کورس نہیں پڑھا یا جارہا تھا ۔

جبکہ اب نئی صدر معلمہ نے انگلش میڈیم کورس پڑھانے کیلئے ہدایت جاری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد ان پر بڑھ گیا ہے ۔اور عوام علاقہ نے صدر معلمہ کے اس فیصلہ کو سراہا ہے اور ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جواخبارات میں شائع ہوئیں عوام علاقہ نے کہا کہ ایسی خبروں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ہمارا نام غلط طور پر استعمال کیاگیاہے ۔بعض شرپسند عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائع کروارہے ہیں ۔جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور نئی صدر معلمہ کو اپنا مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔