سرگودھا،پولیس کی کارروائی، اسلحہ منشیات برآمد کر کے تیرہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 اپریل 2016 13:54

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پولیس نے ہیروئن210گرام ،چرس970گرام، شراب28بوتل و ناجائز اسلحہ برآمدکر کے13ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد شہباز سکنہ پل لکسیاں سے ہیروئن210گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے شاہ رخ سکنہ گل والا سے چرس400گرام، تھانہ ساجد شہید پولیس نے ذیشان احمد سکنہ چک84شمالی سے چرس570گرام، تھانہ سٹی پولیس نے خادم حسین سکنہ غازی آباد لاہور سے شراب20بوتل،تھانہ میانی پولیس نے امتیاز سکنہ سگھ بالا سے شراب8بوتل،تھانہ بھیرہ پولیس نے فیصل سکنہ جھنگ سے رائفل7ایم ایم معہ5گولیاں،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے عرفان سکنہ شاہ پور صدر سے بندوق12بور معہ3کارتوس،محمد نذیر سکنہ شاہ پور سے بندوق12بور معہ2کارتوس،تھانہ صدر پولیس نے تجمل سکنہ نیو ایس ٹاوٴن سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، پرویز سکنہ جناح کالونی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، بدر منیر سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں،تھانہ جھاوریاں پولیس نے محمد شیر سکنہ ڈھل سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے علی حسن سکنہ کوٹ خان سے پسٹل30بور معہ2گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :