بھارت ‘ گری راج سنگھ کامسلمانوں کیلئے 2 بچوں کا قانون بنانے کا مطالبہ

مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول نہ ہوا تو بھارت ایک اور پاکستان بن جائے گا ‘ وزیر کا بیان

جمعرات 21 اپریل 2016 13:54

بھارت ‘ گری راج سنگھ کامسلمانوں کیلئے 2 بچوں کا قانون بنانے کا مطالبہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) بھارت میں مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول کیلئے سنگ پریوار کے بعد بھارتی وزیر گریراج سنگھ نے بھی صرف دو بچوں کا قانون بنانے کا مطالبہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول نہ ہوا تو بھارت ایک اور پاکستان بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کی آبادی پر کنٹرول ہونا چاہئے اور ملک میں صرف دو بچوں کی پالیسی کا قانون متعارف کرایا جائے، اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے ووٹ کا حق ختم کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :