پاکستان کپ میں کل پنجاب اور خیبر پختونخواکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

جمعرات 21 اپریل 2016 13:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام پاکستان کپ میں کل جمعہ کو پنجاب اور خیبر پختونخواکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پنجاب کی ٹیم کی کپتانی شعیب ملک اور خیبر پختونخوا کی کپتانی یونس خان کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں کل جمعہ کوپنجاب اور خیبر پختونخواکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،میچ دوپہر 3بجے شروع ہو گا۔ پنجاب کی ٹیم کی کپتانی شعیب ملک کریں گے جبکہ دیگر سٹار کھلاڑیوں میں عامر یامین،اسد شفیق،احسان عادل،محمد رضوان، اور سلمان بٹ شامل ہیں ،خیبر پختونخوا کی کپتانی یونس خان کریں گے جبکہ دیگر سٹار کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، راحت علی ، یاسر شاہ ، محمد اصغر بسم اللہ خان شامل ہیں۔