وزیر قانون سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ، قانون اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 اپریل 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) وزیر قانون زاہد حامد سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں قانون اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، امریکی سفیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے متعلق ہر طرح کی امداد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر قانون زاہد حامد خان سے امریکی سفیر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکوں میں امن و امان، قانون اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زاہد حامد نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے قانون میں ترامیم کیلئے کوشاں ہیں اور حقوق نسواں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے متعلق ہر طرح کی امداد کرنے کیلئے تیار ہیں

متعلقہ عنوان :