لیہ، کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق

جمعرات 21 اپریل 2016 13:30

لیہ/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 3بھائی شامل تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش کے موقع پر زہریلی مٹھائی کھانے سے 5افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 3بھائی بھی شامل تھے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی مٹھائی کھانے والے 9 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 5 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی اور متاثرہ افراد کے علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔