جمہوریت کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ سیاسی جھٹکوں کے بعد بھی سمت درست رکھ سکیں، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت سیاسی استحکام کی ہے ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 اپریل 2016 13:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ سیاسی جھٹکوں کے بعد بھی سمت درست رکھ سکیں، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے،مگر ہمارے ملک کو جو سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ سیاسی استحکام ہے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جو تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں پاکستان میں سیاسی استحکام رہنا ضروری ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جو تبدیلیاں آ رہی ہیں ان میں پاکستان میں سیاسی استحکام رہنا ضروری ہے، حکومت کی جڑیں اتنی طاقتور ہیں کہ سیاسی جھٹکوں کے بعد بھی سمت درست رکھ سکیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے مگر ہمارے ملک کو جو سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ سیاسی استحکام کی ہے، جب حکومت کی سوچ اچھی ہے تو میں پرامید ہوں انشاء اللہ معاملات درست سمت جائیں گے۔