قائداعظم گیمزکی 23اپریل سے شروعات ،صدر ممنون حسین افتتاح کریں گے

جمعرات 21 اپریل 2016 13:20

قائداعظم گیمزکی 23اپریل سے شروعات ،صدر ممنون حسین افتتاح کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) قائداعظم یوتھ انڈر 23 گیمز 2016ء کا افتتاح23اپریل صدر مملکت ممنون حسین کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء کے علاوہ کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران بھی بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ افتتاحی تقریب میں قبل ازیں شہزاد رائے اور حدیقہ کیانی نے پرفارم کرنا تھا تاہم اب افتتاحی تقریب میں شہزاد رائے کی عدم دستیابی کے باعث علی ظفر کو پرفارمنس کیلئے مدعو کیا گیا ہے جنہیں اس پرفارمنس کیلئے 25لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جبکہ حدیقہ کیانی تیرہ لاکھ روپے وصول کریں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق سیکرٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری جو ڈاکٹر عاصیم کیس میں بھی زیرتفتیش ہیں نے اپنے دور میں شہزاد رائے پر خصوصی نوازش کرتے ہوئے انہیں گیمز کی پروموشن کیلئے ایک گانا گانے اور گیمز کی اوپننگ پر پرفارمنس کیلئے 24لاکھ روپے دلوائے تھے تاہم گیمز منسوخ ہونے کے بعد اب وہ ان گیمز کیلئے سابقہ معاوضہ بروقت دینے سے انکاری ہو گئے تھے جس پر پی ایس بی حکام نے مال مفت دل بے رحم فارمولے کے تحت گزشتہ برس سرکار کے خزانے سے خرچ ہوئے24لاکھ روپے پر مٹی ڈالتے ہوئے علی ظفر کوپرفارمنس کیلئے مدعو کیا ہے اورانہیں 25لاکھ کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :