آئی پی ایل،کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکہ پریتی زنٹا رونے دھونے لگیں

جمعرات 21 اپریل 2016 13:20

آئی پی ایل،کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکہ پریتی زنٹا رونے دھونے لگیں

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اپریل 2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے رونا دھونا اپنا وطیرہ بنا لیا ۔

(جاری ہے)

40سالہ اداکارہ کے مطابق جب بھی آئی پی ایل میں کوئی تنازع کھڑا ہو یا افواہیں پھیلیں تو اس کا براہ راست نقصان فرنچائز کے مالکان کو ہوتا ہے ،ان کے خیال میں لوگوں نے لیگ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔انہوں نے ریاست مہاراشٹرا میں خشک سالی کے بعد آئی پی ایل میچز وہاں سے منتقل کرنے کے سوال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے،کیا اس سے وہاں خشک سالی ختم ہوجائے گی ؟۔