تین ملکی کرکٹ سیریز جون میں کھیلی جائے گی

جمعرات 21 اپریل 2016 13:12

سینٹ کٹس ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) تین ملکی کرکٹ سیریز جون میں کھیلی جائے گی جس میں میزبان ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

3 جون سے شروع ہونے والی سیریز میں ہر ٹیم چھ میچ کھیلے گی، پہلا میچ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائیگا، 5 جون کو دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ 7 جون کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا، 11 جون کو چوتھا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گی، 15 جون کو چھٹا میچ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، 19 جون کو ساتویں میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، آٹھواں میچ 21 جون کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جبکہ نواں اور آخری میچ 24 جون کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائیگا، دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 26 جون کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :