شیکھر دھون جلد فارم میں آجائیں گے، مستفیض باصلاحیت کرکٹر ، وی وی ایس لکشمن

جمعرات 21 اپریل 2016 13:11

شیکھر دھون جلد فارم میں آجائیں گے، مستفیض باصلاحیت کرکٹر ، وی وی ایس ..

نئی دہلی ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) سن رائیزرز حیدر آباد کے سرپرست وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ وہ شیکھر دھون کی حالیہ کارکردگی سے پریشان نہیں، وہ ایک منجھے ہوئے بلے باز ہیں اور جلد فارم بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ دھون کی آئی پی ایل میں اب تک کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، انہوں نے پہلے تین میچز میں صرف 16 رنز سکور کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وی وی ایس لکشمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں شیکھر دھون کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں، وہ میچ وننگ پلیئر ہیں، انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ بھی انہیں فارم میں دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ جلد کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ انہوں نے بنگلہ دیشی نوجوان فاسٹ باؤلر مصطفیض الرحمان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ باصلاحیت کرکٹر ہیں اور ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

متعلقہ عنوان :