کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر19 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 21 اپریل 2016 13:04

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر19 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25کروڑ41 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے 6ایوی ایشن سکوارڈن ریلیف کیلئے 11کروڑ69 لاکھ، کابینہ ڈویژن میں ای گورننس کیلئے 3 کروڑ، نیشنل ارکائیوز آف پاکستان کیلئے70 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔