بچوں کے بہترین تعلیم وتربیت سے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامز ن کیا جا سکتا ہے‘مصباح الاسلام

جمعرات 21 اپریل 2016 12:59

چارسدہ۔21اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر مصباح الاسلام نے کہا ہے کہ یتیم ، نادار ،بے کس و بے بس طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملک میں حقیقی تعلیمی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔ مخیر حضرات مستحق طلباء کے تعلیمی اخراجات پوری کرکے بہترین سرمایہ کار ی کریں۔

طلباء سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ۔جدید علوم کے بل بوتے پر معربی قومیں بام عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ وہ گورنمنٹ عمر حیات شہید ہائیر سیکنڈری سکول رجڑ میں تعلیمی ریلیف پیکج کے تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ا س موقع پر تنظیم اساتذہ خیبرپختونخواہ کے صدر حکیم سید ، ضلعی صدر محمد ناصر خان اور پرنسپل بشیر ربانی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مصباح الاسلام نے کہا کہ بچوں کے بہترین تعلیم وتربیت سے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامز ن کیا جا سکتا ہے ۔اساتذہ کرام طلبہ کے بہترین تعلیم کے ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی بھر پور توجہ دیکر انتظامی اور اخلاقی انقلاب برپا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال کے دوران تنظیم اساتذہ پاکستان نے دس ہزار نادار مستحق طلبا ء کو پیکج دیا ہے اور ان شاء اللہ امسال 20ہزار طلباء کو پیکج دیا جائے گا ۔اس موقع پر ضلع بھر کے 150مستحق نادار طلبہ میں پیکج کے تحت سکول یونیفارم ،بیگز ، کاپیاں اور سٹیشنری تقیسم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :