بلدیاتی نمائندے عوامی فلاح وبہبود اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں ‘ضلع ناظم فہد خان

جمعرات 21 اپریل 2016 12:59

چارسدہ۔21اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) ضلع ناظم فہد خان نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی فلاح وبہبود اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ ضلع کے تمام سرکاری محکموں اور اداروں سے باہمی اعتماد کے تحت چارسدہ کو ماڈل ضلع بنا کر دم لینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

ضلع ناظم فہد خان نے کہا کہ محکموں کے سربراہان اپنی فرائض منصبی کے تکمیل ، ذمہ داریوں اور خدمات سے ضلع کے عوام کو مستفید کراکے ضلعی حکومت کی معاونت کریں ۔اجلاس میں مختلف محکموں کے آفسران کے علاوہ مانیٹرنگ کمیٹیز کے چیئر مینز قاسم علی خان محمد زئی ، معاذ اللہ خان ، سجا د خٹک ، سنیل خان ، حاجی ہدایت اللہ خان ، شاہد خان کتوزئی ، عارف پراچہ ، معاز خان ، شاہد اللہ ، اسد علی خان ، حاجی ظفر خان ، شمشیر خان ، الیاس جان ، حاجی مکرم خان ،حاجی حلیم اللہ خان ، تجمل خان ، حاجی امیر رحمان خان ، الہی بخش ، شاہین سلطان ، بختیار عالم عرف اکرم خان شیخو ، اجمل خان ، اصغر عباس خان ،مفتی طاہر اللہ درویش ، مفتی سمیع اللہ ، مولانا اظہار الحق اور میاں سعید جان کے علاوہ ضلع کونسل کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران ضلع کونسل کو تشکیل شدہ کمیٹیوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے علاوہ فرائض خدمات اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :