لاہور : چھوٹو گینگ کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 12:35

لاہور : چھوٹو گینگ کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : چھوٹو گینگ کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5رکنی جے آئی ٹی (جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم) کی قیادت ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کریں گے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، علاوہ ازیں ٹیم میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بہاولپور اور تھانہ بنگلہ اچھا کے ایس ایچ او کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم چھوٹو گینگ سے متعلق تفتیش و تحقیقات کر کےمقررہ وقت پر رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائے گی۔

متعلقہ عنوان :