برطانیہ : موئے تھائی چیمپئن مسلم خاتون ٹرینر نے کک باکسنگ کے میدان میں مردوں کو پچھاڑ دیا

جمعرات 21 اپریل 2016 12:30

برطانیہ : موئے تھائی چیمپئن مسلم خاتون ٹرینر نے کک باکسنگ کے میدان میں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) برطانیہ میں موئے تھائی کی چیمپئن مسلمان خاتون ٹرینر نے کک باکسنگ کے میدان میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔داوٴ پیچ آزماتی، سب کو مات دیتی، یہ ہیں برطانیہ کی باکسنگ چیمپئن خدیجہ سفاری نا صرف خود بلیک بیلٹ ہیں بلکہ لڑکیوں کو بھی اپنے دفاع کیلئے ٹریننگ دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

خدیجہ کہتی ہیں کہ میرا مارشل آرٹس کلب خصوصی طور پر خواتین کیلئے ہے، جو ان کو اپنے دفاع کیلئے بہترین ٹریننگ دے رہا ہے۔

مسلم تو مسلم، دیگر مذاہب کی عورتیں بھی خدیجہ کے کلب سے مارشل آرٹس کی تربیت لے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ٹریننگ کلب کو مسلمان خواتین تک ہی محدود نہیں رکھا، بلکہ دیگر مذاہب کی عورتیں بھی ٹریننگ لے رہی ہیں۔بہترین کوچنگ پر خاتون ٹرینر کو 2012ء میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :