فٹبال ورلڈ کپ 2018 : وڈیو ریفریز کھیل تبدیل کرنیوالے فیصلوں میں میچ آفیشلز کی مدد کریں گے

جمعرات 21 اپریل 2016 12:30

فٹبال ورلڈ کپ 2018 : وڈیو ریفریز کھیل تبدیل کرنیوالے فیصلوں میں میچ آفیشلز ..

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر گیانی انفانٹینو نے امید ظاہر کی ہے کہ 2018 روس میں شیڈول ورلڈ کپ پہلا ٹورنامنٹ ہو گا جہاں پر وڈیو ریفریز کھیل کو تبدیل کرنے والے فیصلوں میں میچ آفیشلز کی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

رواں سال مارچ میں انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ نے کہا تھا کہ گولز، ریڈکارڈز، شناخت اور جرمانے کے ساتھ مدد کرنے کیلئے دو برس کی مدت کے دوران اس ٹیکنالوجی کی جانچ کریں گے اور اس کا آغاز 2017-18 سیزن کے بعد ہوسکے گا لیکن انفانٹینو نے فوری طور پر اسے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ 2018 ورلڈ کپ میں اس کا نفاذ ممکن ہو سکے۔

عالمی گورننگ باڈی کے سربراہ نے مزید کہا کہ مارچ 2018 میں ہم دیکھیں گے کہ آیا یہ ٹیکنالوجی درست کام کر رہی ہے کہ نہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ پہلا ٹورنامنٹ ہو گا جس میں وڈیو ریفرنگ استعمال ہو گی۔