پنجاب اسمبلی اجلاس: ممنوعہ ادویات پر پابندی کے لیے قرارداد جمع

جمعرات 21 اپریل 2016 12:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) تن سازی کے مقابلوں میں ممنوعہ ادویہ کا استعمال روکنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ پنجاب میں رواں ماہ کے دوران قوت بخش ممنوعہ ادویہ کے استعمال پر چار باڈی بلڈرز زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔تن سازی کے مقابلوں میں ممنوعہ ادویہ کا استعمال روکنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ق کے رکن عامر سلطان چیمہ نے جمع کروائی۔

(جاری ہے)

قراداد میں کہا گیا کہ تن سازی کے مقابلوں کے لیے ممنوعہ ادویہ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں اور تن سازوں کو مختلف بیماریاں بھی لاحق ہوگئی ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں تن سازی کے مقابلوں کی تیاری کے لیے ممنوعہ ادویہ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ممنوعہ ادویہ بیچنے اور استعمال کروانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔