پریمیئر لیگ فٹبال، لیورپول نے ایورٹن کو چار صفر سے شکست دیدی

جمعرات 21 اپریل 2016 12:29

پریمیئر لیگ فٹبال، لیورپول نے ایورٹن کو چار صفر سے شکست دیدی

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) لیورپول کے ڈیووک اوریجی نے تینتالیسویں منٹ میں جیمز ملنر کے پاس پر پہلا گول کیا۔ وقفے سے چند منٹ پہلے مامادو نے دوسرا گول کر دیا۔ ہاف ٹائم پر سکور دو صفر تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں مشکل کا شکار ایورٹن کے رمیرو فیونز موری کو ریفری نے سرخ کارڈ دکھا کر چلتا کر دیا۔ موری نے اوریجی کو غلط طریقے سے روکا جس سے وہ زخمی ہو کر میچ سے باہر ہو گئے۔ انکی جگہ آئے سٹرج نے ساٹھویں منٹ میں تیسرا گول داغا۔ میچ کا چوتھا اور آخری گول فلپ کوٹِنو نے چھہترویں منٹ میں کیا۔