سنگاپورٹائٹل کی فاتح کینیاکی رگبی ٹیم کاوطن واپسی پرشانداراستقبال

جمعرات 21 اپریل 2016 12:29

سنگاپورٹائٹل کی فاتح کینیاکی رگبی ٹیم کاوطن واپسی پرشانداراستقبال

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) کینیا کی رگبی ٹیم نے سنگاپورٹائٹل جیت کر جب وطن کا رخ کیا تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ نیروبی ایئر پورٹ پرجشن کا سماں تھا اور سب لوگوں نے خوب ہلا گلا کیا۔

(جاری ہے)

رگبی ٹیم جیسے ہی طیارے سے باہر آئےٍ ، کپتان نے سپورٹرز کو ٹرافی دکھا کر پرجوش نعرے لگائے۔ ائیر پورٹ پر ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لئے خیرمقدمی بینربھی نصب تھے۔ ٹیم کے شائقین نے خوب جشن منایا اور ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ٹیم کی بس میں بھی موج مستی کاسماں رہا۔ مینجمنٹ نے جب ڈانس شروع کیا توپلیئرز پلیئرز نے بھی ان کا ساتھ دیا اور ڈانس شروع کردیا ۔