آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو فون ،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار ’پولیس کی بھر پور مدد کرینگے،ہر صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائیگا، جنر ل راحیل شریف

جمعرات 21 اپریل 2016 12:24

آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو فون ،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کے ہر صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا اور پاک فوج پولیس کی بھر پور مدد کرے گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ کو ٹیلی فون کیا اور گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ،آرمی چیف نے پولیو ورکرز کی حفاظت پر شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ،آرمی چیف نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سندھ پولیس کی بھر پور مدد کرے گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے ہر صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا ،آرمی چیف نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔