پاناما لیکس ، اپوزیشن شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ بنی :چودھری نثار
جمعرات 21 اپریل 2016 12:21
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر سب سے پہلے حکومت پاکستان کی جانب سے ردعمل آیا لیکن اس کے باوجود کچھ سیاسی عناصر اس مسئلے کی آڑ میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ آئین میں فوج کا کام صرف سرحدوں کی حفاظت کرنا نہیں بلکہ اندرونی معاملات میں مددفراہم کرنا بھی فوج کا کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ساری توجہ ملک میں سکیورٹی کی صورت حال پر ہے، کرپشن اوراحتساب سمیت مشترکہ معاملات پر حکومت اور فوج میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے، کراچی میں فوج نہیں پولیس اور رینجرز کارروائیاں کر رہی ہیں تاہم ڈاکووٴں کے خلاف فوج سے مدد لینے میں کوئی مذائقہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جون 2013 میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 دھماکے ہوتے تھے لیکن آج ماضی کے مقابلے دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آ چکی ہے، پہلے دھماکوں پرحکومتوں کی جانب سے ردعمل نہیں آتا تھا لیکن اب ایک دھماکے پر پوری قوم آوازاٹھاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کئی اہم دفاتراور مقامات ہیں، اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے کوئی نہیں روکے گا، ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا دھرنا نہیں، مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب جلسے کو دھرنے میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔پاناما لیکس کے حوالے سے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پورا ملک چاہتا ہے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ہو لیکن وزیراعظم کے بچوں پرجو الزامات ہیں ان کا جواب وہ ہی دے سکتے ہیں، پاناما پیپرز سے متعلق سب سے پہلے پاکستان میں ردعمل سامنے آیا اور کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا، کئی سینئرججوں نے پاناما پیپرز پر کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیا۔ پاناما لیکس کے حوالے سے جو بھی کمیٹی یا کمیشن بنیگا وہ اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے بنے گا اور اس حوالے سے آئندہ ایک 2 روز میں تحقیقات پر واضح پیش رفت ہو گی لیکن کچھ سیاسی عناصر پاناما لیکس کے معاملے پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ایجنسیوں کے اہلکاروں کی جانب پر دباوٴ ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم واضح کرے کہ اس کے اراکین پرکون دباوٴ ڈال رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.