پاکستان کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں واپس آؤں گا ‘ کامران اکمل

جمعرات 21 اپریل 2016 12:04

پاکستان کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں واپس آؤں گا ‘ کامران ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے نئی سلیکشن کمیٹی سے امیدیں باندھ لیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔ انضمام الحق کے چیف سلیکٹر بننے سے ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہوگی ۔ کامران اکمل نے کہاکہ پاکستان کپ میں شامل تمام ٹیمیں متوازن ہیں ، کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ 34 سالہ کامران اکمل نے پاکستان کی طرف سے آخری ون ڈے چیمپئنز ٹرافی دو ہزار تیرہ میں کھیلا تھا۔