قومی تھرو بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی

جمعرات 21 اپریل 2016 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھرو بال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ، پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان نیوی ، پاکستان پولیس، رینجرز، کلیگین، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر،فاٹا، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔