نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ،اکبرکلب نے یوتھ پاورکلب کو ہرا دیا

جمعرات 21 اپریل 2016 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب نے یوتھ پاور کلب کو3-0 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، گذشتہ روزکراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک اکبرکلب کو ایک گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں اکبر کلب نے مزید دو گول کر کے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا، یوتھ پاورکلب کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم ناکام رہے، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جنیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے،ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 24 اپریل سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل مرحلہ 3 مئی سے جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔