ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سپر سٹار جان میری لارر انتقال کر گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 12:00

ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سپر سٹار جان میری لارر انتقال کر گئیں

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء): ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سپر اسٹار جان میری لارر جنہیں چائنہ کے نام سے جانا جاتا تھا ، انتقال کر گئی ہیں۔ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چائنہ کی موت کسی دوائی کی ممنوعہ مقدار لینے ے باعث ہوئی ہے۔ چائنہ کی موت 45 عمر میں ہوئی۔ غیر ملکی اخبار نے اپنے ذرائع کے توسط سے بتایا کہ چائنہ کو گذشتہ کئی روز سے نہیں دیکھا گیا تھا۔

چائنہ کی ایک دوست اس سے ملنے ان کے گھر گئی جہاں اس نے چائنہ کو اپنے گھر کے بیڈروم میں بے حس و حرکت پا کر پولیس کو اطلاع کی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس فی الوقت بھی چائنہ کے گھر پر موجود ہے اور چائنہ کی موت ماضی میں اس کی منشیات لینے کی عادت کے پیش نظر منشیات کی زیادہ مقدار لینے کے باعث واقع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنہ کے گھر سے کوئی ممنوعہ منشیات بر آمد نہیں ہوئیں۔

پولیس نے کہا کہ چائنہ کی موت کسی سازش کا شاخسانہ بھی معلوم نہیں ہوتی۔ دوسری جانب چائنہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی چائنہ کی موت کی خبر کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ چائنہ امریکن ڈبلیو ڈبلیو ای کی سپر اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک امریکن اداکارہ بھی تھیں۔ چائنہ کی موت کی خبر سے ان کے مداحوں میں اداسی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔