آئی سی سی کا تینوں فارمیٹس کی دوطرفہ سیریز کے نتائج کیلئے پوائنٹس نظام متعارف کرانے پر غور
جمعرات 21 اپریل 2016 11:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اگلے اجلاس میں کرکٹ کے تینوں طرز کی دوطرفہ سیریز کے نتائج کیلئے پوائنٹس نظام متعارف کرانے پر غور کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نظام دو طرفہ سیریز کے دوران تمام طرز کرکٹ میں نافذ کیا جائے گا جو ویمنز ایشز میں 2013 میں آزمایا گیا تھا جس کے تحت چمپین شپ کے فاتح کا مجموعی نتیجہ نکالا جاتا ہے اور اب یہ دو طرفہ سیریز میں قابل عمل بنانے کیلئے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔
اس نظام کوابتدائی طورپر انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے اٹھایا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) سے رواں سال ٹیموں کے دورے میں آزمانے پر رابطے میں ہیں ‘ ایس ایل سی نے ای سی بی کے رابطے کی تصدیق کی تھی۔(جاری ہے)
کرکٹ آسٹریلیا کے پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف اس نظام کو نافذ کیا تو اس کو قریب سے جانچا جائے گا جس کے بعد اگلی سیریز آسٹریلیا ٹیم کی ہے جس میں وہ جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس کی مشق کیلئے تیارہیں اور دیکھا جائے گا کہ یہ کیسے کام کرتا ہے تاہم اس سے قبل موجودہ نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی چاہے یہ ہوم سیریز ہو یا پھر دوسرے ملکوں کے دورے ہوں۔آئی سی سی کا اجلاس 25 اپریل کو دبئی میں ہوگا جہاں تمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ کے سربراہان شریک ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.