لیگ میں چھٹی ٹیم کے اضافے کیلئے غور کیا جا رہا ہے ‘ انحصار فرنچائزوں کی رائے پر ہوگا ‘ نجم سیٹھی
جمعرات 21 اپریل 2016 11:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لیگ میں چھٹی ٹیم کے اضافے کیلئے غور کیا جا رہا ہے ‘ لیگ کے دوسرے سیزن کا انعقاد فروری 2017 میں دبئی اور شارجہ میں ہی ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور خود انھوں نے دبئی اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ سے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی ہے۔
پی سی بی اگیزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ اور لیگ کے چیئرمین نے کہاکہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم اس کا انحصار موجودہ پانچ فرنچائزوں کی رائے پر ہوگا۔پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد پر مشتمل پانچ ٹیمیں شامل تھیں جہاں کھلاڈیوں کا انتخاب برابری کی بنیاد پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.