کراچی، اورنگی ٹاؤن میں ہونیوالی دہشتگردی کے باوجود پولیو مہم جاری رہی

پولیس اہلکاروں کی شہادت بھی پولیو ورکرز کا عزم کم نہ کرسکی، بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے

جمعرات 21 اپریل 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) کراچی اورنگی ٹاؤن میں ہونے والی دہشتگردی کے باوجود پولیو مہم جاری رہی۔ دہشتگردوں کی ظالمانہ کارروائی کے بعد بھی علاقے میں کام کرنے والے پولیو ورکرز کے عزم و استقلال میں کوئی کمی نہیں آسکی اور وہ حسب معمول اپنے فرائض انجام دیتیرہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں کی جانب سے پولیو ٹیموں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جن کو بچاتے ہوئے 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :