آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 21 اپریل 2016 11:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔ جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ،فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں 22 اپریل سے 25 اپریل کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان۔

(جاری ہے)

جمعہ سے اتوار کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور پاراچنار میں ایک دو مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: پارا چنار 30، پٹن، دروش02 اور کوہاٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو 44، شہید بینظیر آباد 42، چھور، میٹھی 41، میرپورخاص، پڈعیدن 40، سبی، لاڑکانہ، جیکب آباد، بدین،لسبیلا،کوٹ ادو، سکھر اور حیدرآباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :