بھارتی اداکار دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 11:40

بھارتی اداکار دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کو طبیعت میں بہتری پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ دلیپ کمار کو چیسٹ انفیکشن اور تیز بخار کے باعث اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

دلیپ کمار کو گذشتہ ہفتے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا مکمل علاج کیا اور طبیعت میں بہتری کے بعد دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کے باہر دلیپ کمار کے مداحوں اور ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ دلیپ کمار نے چہرے پر مسکراہٹ سے اپنے خیر خواہوں کی آمد کا خیر مقدم بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :