کراچی،اورنگی میں سات پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمات درج

جمعرات 21 اپریل 2016 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں سات پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خاتون سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سات پولیس اہلکاروں کے قتل کے چار مقدمات سی ٹی ڈی گارڈن میں درج کر لئے گئے ۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈیفنس ، شیریں جناح کالونی ، اورنگی ٹاوٴن اور نیلم کالونی میں چھاپوں کے دوران خاتون سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹاوٴن سے تین افراد ، ڈیفنس اور شیریں کالونی سے سات جبکہ نیلم کالونی سے خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران نے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی سخت اور دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی تھانہ گارڈن میں 7 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ مقدمہ انسپکٹر سی ٹی ڈٰی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :