آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے

جمعرات 21 اپریل 2016 11:40

آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء ) آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے ۔ حکام کے مطابق دونوں افراد کی ہلاکت کا واقعہ ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی شناخت عادل بلوچ اور ماجد بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے جو آواران کے رہائشی تھے۔ ان میں سے عادل کا تعلق تحصیل مشکے جبکہ ماجد کا تعلق آواران سے تھا، دونوں افراد عسکریت پسند تھے اور وہ تحصیل مشکے کے علاقے منگلی میں سکیورٹی فورسز کے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :