چھوٹو گینگ کے سربراہ چھوٹو کو چھوٹو کیوں کہا جاتا ہے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 11:16

چھوٹو گینگ کے سربراہ چھوٹو کو چھوٹو کیوں کہا جاتا ہے؟

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء): چھوٹو گینگ، جس کے گذشتہ 3 ہفتوں سے ایک خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے پولیس کی ناک میں دم کر رکھا تھا، نے گذشتہ روز پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔

(جاری ہے)

چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو کو چھوٹو کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے پیچھے کی کہانی سے ایک نجی ٹی وی چینل نے پردہ اٹھایا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل غلام رسول ایک ہوٹل میں بیرہ (ویٹر) تھا۔ جہاں اسے چھوٹو کہا جاتا تھا۔ اور بس تب ہی سے غلام رسول کا نام چھوٹو پڑ گیا۔ چھوٹو جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل پولیس کے لیے مخبری بھی کرتا تھا لیکن 2010ء کے سیلاب کے بعد چھوٹو کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا۔