لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزار اقبال کی سکیورٹی سخت، عام شہریوں کا داخلہ بند

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 10:57

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزار اقبال کی سکیورٹی سخت، عام شہریوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : ملک بھر میں آج شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 78ویں برسی منائی جا رہی ہے۔لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزار اقبال کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ مزار اقبال پر عام شہریوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزار اقبال پر رینجرز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مزار اقبال کو دو سال قبل سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عام شہریوں کے لئے بند کر دیا جاتا ہے، جسے محض قومی دنوں میں ہی عام شہریوں کے لیے کھولا جاتا ہے۔ علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر آج کے روز بالخصوص سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :