پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کے وفد کی بہرمند خان کی قیادت میں امیر مقام اور کامران مائیکل سے ملاقات‘پورٹ محمد بن قاسم ڈاک ورکرز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 10:39

پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کے وفد کی بہرمند خان کی قیادت میں امیر مقام اور ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اپریل۔2016ء) مزدور رہنما بہرمند خان کی سربراہی میں پورٹ قاسم ڈاک ورکر زکے وفد گل محمد آفریدی ، عبداللہ سواتی، نور خان باجوڑی، گل پاچہ باجوڑی نے انجنئر امیر مقام ، مشیر وزیر اعظم پاکستان کے توسط سے کامران مائیکل منسٹر پورٹ اینڈ شپنگ اور خالد پرویز سےکرےٹری پورٹ شپنگ کے ساتھ تفصےلی میٹنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میں مزدور رہنما بہر مند خان نے پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کے مسائل، برتھ نمبر4,3، QICT ، فوجی اکبر فور شےاءٹرمینل اور ڈاک لیبر بورڈ وغیرہ پر تفصےلی بات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر انجنئر امیر مقام ، منسٹر پورٹ اینڈ شپنگ کی وفاقی وزیر کامران مائیکل اور سیکریٹری پورٹ شپنگ نے مسائل کو غور سے سنا اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :