کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 10:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ست ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سے ٹیلی فوبک رابطے میں آرمی چیف نے گذشتہ روز فائرنگ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر سندھ پولیس کی تعریف بھی کی اور ہر صوبے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سندھ پولیس کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے دو مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔