کرپال سنگھ کے جسم سے دل اور جگر غائب ہیں:بھارتی حکام کا الزام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 08:35

کرپال سنگھ کے جسم سے دل اور جگر غائب ہیں:بھارتی حکام کا الزام

نئی دلی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-خصوصی رپورٹ۔21اپریل۔2016ء) ہندوستانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں ہارٹ اٹیک سے مرنے والے بھارتی جاسوس کرپال سنگھ کے جسم میں سے دل اور جگر غائب ہے-ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں انکشاف ہوا ہے کہ کرپال سنگھ کے جسم سے دل اور جگر جیسے اہم اعضاء غائب ہیں کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹینڈرڈ میڈیکل پروسیجر کے تحت پاکستان مزید ٹیسٹ کے لیے اہم اعضاءاپنے پاس رکھ سکتا ہے-دوسری جانب کرپال سنگھ کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ ان پر جیل میں تشدد کیا گیا-کرپال کے بھتیجے اشوانی کمار کے مطابق 'ان کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی، میں نے اپنے انکل کی میت دیکھی ہے، اس پر زخموں کے نشان موجود تھے، ان پر اتنا تشدد کیا گیا کہ وہ ہلاک ہوگئے-