کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن پر خرچ ہونے والے43ارب روپے عام صارفین سے وصول نہیں کئے جائیں گے، سوئی نادرن گیس کمپنی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 08:17

کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن پر خرچ ہونے والے43ارب روپے عام ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اپریل۔2016ء) کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن اخراجات عام صارفین سے پورے نہیں کئے جائیں گے، سوئی نادرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ 43 ارب روپے کے اخراجات کی وصولی صرف ایل این جی صارفین سے ہوگی۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے مطابق کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر پر آنے والے43ارب روپے کے اخراجات کو سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے عام صارفین سے وصول نہیں کیا جائے گا، بلکہ سی این جی، پاور اور انڈسٹریل سیکٹر کے صارفین سے یہ اخراجات پورے کئے جائیں گے۔

ان صارفین سے15 برس تک 6 سے 7 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اخراجات کی مد میں فیس وصول کی جائے گی۔ اوگرا حکام کے مطابق یہ وصولی نئے مالی سال سے صارفین سے کی جائے گی۔کراچی سے لاہور تک ایک ہزار کلومیٹر طویل ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر 2017 میں مکمل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :