چھوٹو گینگ سے تفتیش حساس اداروں کی تحویل میں ہو گی،عاصم باجوہ

تفتیش کی بنیاد پر پاک فوج مزید آگے بڑھے گی، یہاں نوگوایریا تھے اس لئے نوبت یہاں تک آ پہنچی،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 20 اپریل 2016 22:22

چھوٹو گینگ سے تفتیش حساس اداروں کی تحویل میں ہو گی،عاصم باجوہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ گرفتار چھوٹو گینگ سے تفتیش حساس اداروں کی تحویل میں ہو گی ان سے تفتیش جاری ہے تفتیش کی بنیاد پر پاک فوج مزید آگے بڑھے گی. یہاں نوگوایریا تھے اس لئے نوبت یہاں تک آ پہنچی.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث سہولت کاروں اور مدد گاروں کے خلاف کارروائی ہو گی کسی بھی سہولت کار کو نہیں چھوڑیں گے.

چھوٹو گینگ نے پانچ سے چھ سال سے علاقے کو یرغمال بنا رکھا تھا یہاں نوگوایریا موجود تھے اس لئے نوبت یہاں تک آ پہنچی. دہشت گردوں کے خلاف آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد میں ہو رہی ہے ملک بھر میں تمام نوگوایریا کو ختم کرنا ہوں گے اورنگی ٹاؤن ہو یا کوئی اور علاقہ وہاں فوجی کارروائی کرے گی اور ضرورت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :